محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر تیز ہوائو ں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم شام / رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کراچی، ٹھٹہ اور بدین میں بونداباندی کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تا ہم خطہ ٔپوٹھوہار،سیالکوٹ،نارووال اور لاہورمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی و وسطی پنجاب ، اسلام آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔بلوچستان : کوہلو12، پنجاب : نارووال05،چکوال 04، اسلام آباد(گولڑہ 02، ائیر پورٹ 01)، سیالکوٹ (سٹی ) اور قصور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 43، نوکنڈی ، دالبندین ،لاڑکانہ 42، سکھر، دادو اورموہنجوداڑو میں41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں