یکدم تیز بارشیں شروع ہو گئیں، مون سون کا نیا سلسلہ آج رات کہاں کہاں بارش برسائے گا؟ ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق یکدم سے تیز بارش نیول اینکریج زون 5 میں شروع ہو گئیں۔ مون سون کی بارشوں کا ایک نیا سلسلہ آج رات جڑواں شہروں کے دوسرے علاقوں کو متاثّر کرے گا۔ چند مقامات پر بننے والے گرج چمک کے کمزور طوفان کے سبب ضلع اٹک اور راولپنڈی میں آج شام بارش ہو رہی ہے جبکہ اس وقت مری سے گرج چمک کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ آج رات سے بالائی پاکستان میں مون سون کے نئے سپیل کے آغاز کا امکان ہے۔اگست کے آخری 10 دنوں میں مون سون کی جنوبی پنجاب اور سندھ میں بھی انٹری ہو گی اور وہاں پر بھی بارشوں کا امکان ہے ۔ملک کے شمالی حصوں میں بارشوں میں کمی ہوئی ہے لیکن ایک اور سسٹم شمالی حصوں میں آرہا ہے جس سے اک بار پہر بارشیں شروع ہوں گی یہ سسٹم (WD & MONSON INTERACTION ) کے وجھ سے ہوگا اور یہ سسٹم 14 اگست سے داخل ہوگا ۔اس سسٹم سے کے پی کے میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے کیو کہ مغربی سسٹم کا (interaction ) زیادہ ہوگا تو مختلف حصوں میں شدید گرج چمک اور تیز آندھی کے ساته بارشیں ممکن ہیں۔اسی طرح سے یہ سسٹم بالائی وسطی پنجاب تک بھی پہلوؤں کرے گا جس سے وہاں بھی بارشوں کا امکان ہے۔اس سسٹم سے کشمیر گلگت بلتستان کے چند حصوں میں بارشوں کا امکان موجود رہے گا۔اور 15 آگسٹ سے یہ سسٹم بلوچستان کے بھی کچھ حصوں کو متاثر کرے گا خاص مشرقی اور شمالی حصے اس دوران سندہ میں موسم خشک رہے گا۔اور یہ سسٹم ملک کے شمالی حصوں میں چار سے پانچ دن جاری رہے گا۔

close