اتوار کے روز کہاں کہاں بارش کا مکان ہے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم صبح اورشام /رات کے اوقات میں کشمیر، بالائی /وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اورشام/رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔پیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور،کوہستان، سوات ، دیر، مالاکنڈ، پشاور ،مردان،صوابی، کرم ،کوہاٹ، بنوں ،وز یرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔صوبہ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔ بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم صبح اور شام /رات کے اوقات میں خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،گوجرانوالہ، سرگود ھا، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، قصور، منڈی بہاؤالدین، بھکراورمیانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں زیارت ، بارکھان ،ژوب اور گردوانواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم میر کھنی 03 ،کالام 02 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:دادو، نو کنڈی، تربت 43 اوردالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں