آزاد کشمیر، بیرسٹر سلطان محمود نے وزیراعظم نہ بنائے جانے پر کھل کر رائے دی

میرپور (پی این آئی) آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت کے قیام کے بعدآزاد کشمیر کے سابقوزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی اپنےحلقہ انتخاب میرپور میں پہلی بار آمد پر میرپور میں پی ٹی آئی کی طرف سےسابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریبجلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی۔تقریب آمد پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدریکا دیدنی استقبال کیا گیا عوام کے جذبات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کودیکھ کر بے قابو ہو گئے فضائیں وزیراعظم بیرسٹر سلطان کے نعروں سے گونجاٹھیں۔استقبالیہ تقریب سیآزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری چوہدری ممبر اسمبلی صبیحہ صدیقمحمدصدیق ایڈووکیٹ نوید گوگا سردار شفیق غلام رسول عوامی خواجہ طاہرپہلوان حاجی ادریس زرگر عارف چوہدری شیخ ارشد برقی سہیل شجاع مجاہد اعجازمیر منشا چوہدری شوکت چوہدری اسلم مغل جبار منہاس ایڈووکیٹ فیاض بٹپروفیسر مرزا افضل اور دیگر نے خطاب کیا۔استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدرینے کہا کہ میں نے سات سال تک جس پارٹی کو بنایا چلایا اور جتوایاالحمداللہ آج اس پارٹی کی آزاد کشمیر میں حکومت ہے میں خود وزیراعظم نہیںبن سکا اس پر اتنا ہی کہوں گا کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میںسیاست ٹیسٹ میچ ہوتا ہے یہ ٹوینٹی ٹوینٹی میچ نہیں ہے میں ٹیسٹ میچ کاکھلاڑی ہوں انشاء اللہ آخری فتح ہماری ہو گی کارکنان حوصلے میں رہیں۔میںعنقریب پورے آزاد کشمیر کا دورہ کروں گا جہاں بطور صدر میں پی ٹی آئیکشمیر کو کامیاب کروانے پر پی ٹی آئی کے کارکنان کا شکریہ ادا کروں گااور بعض معاملات میں کارکنان کو اعتماد میں لوں گا۔وزارت عظمیٰ کے اعلانکے بعد پوری دنیا سے میرے ساتھ لوگوں نے فون کر کے اور سوشل میڈیا کےذریعے جس محبت اور عقیدت کا اظہار کیا میں اس پر برطانیہ یورپ اور پوریدنیا میں مقیم اوورسیز کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اوورسیزکمیونٹی کو یقین دلاتا ہوں کہ میں کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کیلئے اپنیجدوجہد پہلے کی طرح جاری رکھوں گا۔میرا اس بات پر مسلمہ یقین ہے کہ جوبھی ہوتا ہے اس میں بہتری ہوتی ہے اب آہستہ آہستہ دیکھیں گے کہ اس میںکیا بہتری ہے۔۔۔۔

close