اسلام آباد میں کوئی کلاؤڈ برسٹ نہیں ہوا، محکمہ موسمیات نے وضاحت جاری کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا جس کے نتیجے میں بڑی تباہی بھی مچ گئی۔تاہم محکمہ موسمیات نے بالکل برعکس بیان دیا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی کلاؤڈ برسٹ نہیں ہوا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد ریاض کا کہنا ہے کہ نارمل مون سون کی بارش کہہ سکتے ہیں۔مون سون میں اس طرح کے سپیل آتے رہتے ہیں۔زیادہ بارش ہو جائے تو ایسے حالات ہو جاتے ہیں، جرمنی اور برطانیہ میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کا یہ اسپیل ایک دو روز تک جاری ہے گا۔واضح رہے کہ : اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارشوں کے بعد نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔نالہ لئی کے اطراف میں موجود علاقوں ای الیون اسلام آباد میں سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں تیز بارشوں سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔ پاک فوج کے نوجوان مقامی انتظامیہ کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ پاک آرمی کے دستے ریسکیو آپریشن میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شدید بارش سے نالہ لئی چڑھ گیا ہے اورای الیون میں بھی پانی جمع ہوگیا ہے۔فوجی دستے بحالی و امدادی کارروائیوں میں سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف ہیں جب کہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی پلان بنا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مون سون سے تباہی مچا دی۔ اسلام آباد میں سیلابی صورتحال، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں، نشیبی علاقے ڈوب گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب، تباہی مچ گئی ۔راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک 122 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔ وفاقی دارلحکومت میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہے، شہری کچھ گھنٹوں کے لئے غیر ضروری نقل و حرکت نہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ مختلف علاقوں میں گھروں، پلازوں کی بیسمنٹس میں پانی بھر چکا ہے، لوگ اپنے طور پر پانی نکالنے کی کوشش سے اجتناب کریں، صورتحال کو بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ علاقوں میں صورتحال کافی بہتر کرلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close