اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آ ندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔ اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع۔کشمیر میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ مالاکنڈ، چترال، دیر، شانگلہ، سوات، بونیر، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، ہری پور،صوابی ،مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ڈی آئی خان، چارسدہ، نوشہرہ اور کرم میں آندھی /تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔جبکہ سکھر،جیکب آباد میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ تاہم میرپورخاص، بدین، ٹھٹہ اور کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، میانوالی، بھکر، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ڈی جی خان اور ملتان میں آندھی/تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔جبکہ بہاولپور، رحیم یارخان اور بہاولنگر میں بھی چند مقا مات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم کوئٹہ،ژوب، سبی، کوہلو، بارکھان اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، کشمیر،خیبرپختو نخوا، بلوچستان اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: منڈی بہاؤالدین 99،گوجرانوالہ 96، فیصل آباد 92، اسلام آباد ( سید پور88، زیرو پوائنٹ ،ائیر پورٹ 44 ، گولڑہ 42، بوکڑہ 22) ، نارووال 82، نور پور تھل 81 ، سیالکوٹ (سٹی 73، ایئر پورٹ 62)،حافظ آباد63، گجرات61، لاہور ( ائیر پورٹ51،سٹی 42)، جہلم 40، جوہر آباد 33، راولپنڈی ( چکلالہ 29،شمس آباد 28)، مری 29، سرگودھا 28، قصور 22، بھکر، چکوال 20، اٹک 19، ٹو بہ ٹیک سنگھ 15،جھنگ 12،منگلہ 09، اوکاڑہ 07، ڈی جی خان02کشمیر : کوٹلی 78 ، راولاکوٹ 36،گڑھی دوپٹہ 30، مظفرآباد (سٹی 22، ائیر پورٹ 08)، خیبر پختونخوا: کاکول 59، پارہ چنار 47، پشاور (سٹی34، ائیر پورٹ 26)،چراٹ24 ،راولاکوٹ 23 ،دیر(اپر 14، لوئر05)، تخت بائی13،ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 09، ائیر پورٹ 08)،مالم جبہ،میر خانی 06، ببنوں 05، پٹن 04،دروش، سیدو شریف 03، کالام02،بلوچستان: ژوب12،کوہلو 02،گلگت بلتستان: بگروٹ05 ،بابوسر03، چلاس02، گلگت،ہنزہ ،اسکردو اور گوپس میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں