اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام /رات کے دوران اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار، بالائی پنجاب ، بالائی و وسطی خیبر پختونخوا،زیریں سندھ ، زیریں بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم بالائی سندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں میں چندمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سےبارش (ملی میٹر): سندھ: پڈعیدن 27، شہید بینظیر آباد 06اور بلوچستان: گوادر میں 04ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:سبی ، چلاس 45، جیکب آباد 44، لاڑکانہ ، ملتان ، نورپورتھل اوربہاولنگر میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں