آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پربارش، محکمہ موسمیات نے شدید گرمی میں خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل (جمعرات کو) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کو پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا تاہم سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور اور ڈی جی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کل پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم شام اور رات کو سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔آج رات اور کل سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور بلوچستان میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج رات کو اور کل دن کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ چند مقا مات پربارش کا امکان ہے۔آج رات کو اور کل دن کے وقت خیبر پختونخوا کے بیشتر وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم دیر، کوہستان، سوات ، ایبٹ آباداور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ جمعرات کے روز ایبٹ آباداور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close