محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی )آج جمعه کے روز بالائی/وسطی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدیدگرم رہےگا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز بالائی/وسطی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدیدگرم رہےگا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب : جہلم 07، گلگت بلتستان: ہنزہ 04، خیبر پختونخوا:بالائی دیر 01اور کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 50،سبی، تربت 48، جیکب آباد ، روہڑی ،شہید بینظیر آباد، سکرنڈ ، اٹک اور پشاورمیں 46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close