گرمی کو کہیں بائے بائے، اتوار سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) ہفتے کے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے موسم خوشگوار کردیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو موسم کو ٹھنڈا ٹھار کردے گا۔محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر ظہیر بابر کے مطابق اتوار کے روز راولپنڈی ، اسلام آباد، مری ، اٹک ،چکوال، جہلم ،گوجرانوالہ ،گجرات ،حافظ آباد ، بدین ،نارووال ،سیالکوٹ ،پشاور ،کوہاٹ ،بنوں ،ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر ، گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ کل ہونے والی بارشوں سے گرمی کا زور تو ٹوٹے گا تاہم نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close