گرج چمک کے طاقتور طوفان موجود، اگلے چند گھنٹوں میں کہاں کہاں ژالہ باری کا امکان ہے؟ موسمی انتباہ جاری

اسلام آباد(پی این آئی)ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اس وقت سلیمان کے پہاڑی سلسلے سمیت بارکھان کے علاقوں میں گرج چمک کے طاقتور طوفان موجود ہیں، جن میں سوپر سیل طوفان بھی نارنگی رنگ میں سیٹلائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ اب سے اگلے چندگھنٹوں میں بارکھان اور فورٹ منرو میں تیز ہواؤں کیساتھ موٹے حجم کی ژالہ باری اور تیز بارش کا امکان ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان، راجنپور کے میدانی علاقوں سمیت ملتان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی طاقتور آندھی کیساتھ مٹّی کا طوفان اور مختلف مقامات پر تیز بارش اور موٹے حجم کی ژالہ باری کا اندیشہ ہے۔ علاقہ مکین سے احتیاط کی خاص درخواست۔ طوفان کے دوران گھروں میں رہیں۔ اپنے مال مویشی کو ساۓ میں رکھیں۔ خود گھروں میں رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں