گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری، مسلسل بارشوں کی پیشنگوی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) قیامت خیز گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری، بارشوں کا تگڑا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار، رواں ماہ کے دوران بارشوں کے مزید 3 سلسلوں کی آمد کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق گرمی سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آ گئی، محکمہ موسمیات نے 11 جون سے ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی نوید سنا دی۔محکمہ موسمیات نے 11 جون سے 14 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی خیبر پختو نخوا اورشمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواوئوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔خیال رہے کہ ملک بھر کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 48، نور پور تھل47، دالبندین اوربھکر میں 46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے جون میں ملک بھر کے موسم سے متعلق پیش گوئی کی ہے کہ رواں ماہ کے دوران دو سے تین بارشوں کے سلسلے ہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ جون کے ابتدائی ہفتوں کی نسبت آخری دو ہفتے بارشوں کے باعث بہتر رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے دوران پہاڑوں پر سے برف پگھلنے کے سلسلے میں تیزی آئی گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close