پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں شاندار کامیابی

لاہور(آئی این پی) پنجاب یونیورسٹی نے شاندار کامیابی حاصل کرلی اور اسے دنیا کی بہترین 62فیصد جامعات میں شمار کر لیا گیا۔جامعات کی عالمی رینکنگ کرنے والے ادارے سب سے معتبر ادارے کیو ایس نے نئی رینکنگ جاری کردی جس میں پنجاب یونیورسٹی دنیا کی بہترین 801 سے 1000 جامعات میں شامل ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا ہے کہ جامعہ پنجاب 2018 میں دنیا کی بہترین 78 فیصد جامعات میں شامل تھی، تین سال کے مختصر عرصے میں جامعہ پنجاب کی رینکنگ میں 16 فیصد ترقی ہوئی، 2 سالوں میں پنجاب یونیورسٹی کی ایشین رینکنگ میں 39 درجے بہتری ہوئی، 1869 میں قائم ہونے والے نیچر پبلشنگ نے نیچرل سائنسز میں جامعہ پنجاب کوپاکستان میں نمبر 1 قرار دیا، گڈ گورننس، تحقیق کے فروغ کے باعث یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ ہرسال بہتر ہو رہی ہے۔

close