بارشوں کوبھول جائیں، محکمہ موسمیات نے شدید گرمی پڑنے کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)منگل کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ منگل کے روز اسلام آباد میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات میں آندھی اور گرج چمک کا امکان۔ تاہم میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ منگل کے روزصوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ شدید گرمی کے باعث ڈیرہ غازی خان،ملتان اور بہاولپور کے اضلاع میں بعد دوپہرگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔ منگل کے روز صوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم مانسہرہ،ایبٹ آباد اور سوات میں تیز ہواوَں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا ۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 48، نور پور تھل47، دالبندین اوربھکر میں 46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close