فوجی اڈے؟ پاکستان کا امریکہ کو صاف جواب

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ فوجی اڈوں کی تلاش امریکا کی خواہش اور تلاش ہوسکتی ہے لیکن ہم نے اپنا مفاد دیکھنا ہ ے اس لیے کہ اڈوں کا تو سوال ہی نہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا اب پاکستان کو مسئلے کا حصہ نہیں حل کا حصہ سمجھتی ہے، ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ کچھ عناصر ہیں جو نہیں چاہتے کہ خطے میں امن ہو۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو بریفنگ میں کہہ چکا ہوں کہ ہمارا کوئی ایسا ارادہ نہیں، چاہتے ہیں کہ فوجی انخلا کے ساتھ امن عمل بھی آگے بڑھے، ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہش مند ہیں۔۔۔۔۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں قرضوں کی حد میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا، قرضوں کی بآسانی فراہمی کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان نے پرائم منسٹر ہاؤسنگ اسکیم میں عوام کی سہولت کیلئے اسکیم سے متعلق معلومات اور درخواستیں جمع کروانے کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے کم لاگت کے گھروں کی عوام تک رسائی کیلئے معلومات کی فراہمی اور درخواستوں کی وصولی کے ساتھ ساتھ قرضوں کے حصول میں سہولت کے لیے موبائل یونٹ کا افتتاح کیا گیا ہے ، یہ موبائل یونٹ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے لوگوں کو کم لاگت رہائشی منصوبوں کیلئے قرضوں کے حصول میں سہولت فراہم کرے گا جہاں پرائم منسٹر ہاوسنگ سکیم کے تحت قرضوں کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کیا جائے گا ، ابتدائی طور پر موبائل یونٹ راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد ونواح کے علاقوں میں سہولت فراہم کرے گا تاہم بعد ازاں اس منصوبے کو پورے پاکستان میں شروع کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ موبائک یونٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے نیشنل بینک کی جانب سے موبائل یونٹ کے قیام کے اقدام کو سراہا ، اس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے افراد کو ذاتی چھت کی فراہمی میں ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اس لیے ضروری ہے کہ بینکوں کی جانب سے عوام کو گھروں کے لئے قرض کی فراہمی کو ممکنہ حد تک آسان بنایا جائے اور اس ضمن میں شہریوں کی سہولت کاری کو یقینی بنایا جائے۔علاوہ ازیں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں قرضوں کی حد میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا ، قرضہ اسکیم میں نئی کیٹیگری شامل کرنے کے بعد قرضہ سکیم میں دو گنا اضافہ کردیا ہے ، نیا پاکستان ہاؤسنگ لون اسکیم میں کم آمدنی والے افراد کی چوتھی کٹیگری بھی شامل کرلی گئی ہے جس کے بعد قرضوں کی حد میں دگنا اضافہ کیا گیا ، اسکیم میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری کے بعد اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو نئی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئےسرکلر کے مطابق اسکیم نے ممکنہ قرض لینے والوں کو تین سطحوں میں تقسیم کیا تھا ، اب ایک نئی سطح ’سطح صفر‘ اسکیم میں شامل کی گئی ہے تاکہ مائیکرو فنانس بینکوں کی شمولیت کو آسان بنایا جائے اور فی مکاناتی یونٹ 20 لاکھ روپے تک کا قرضہ جاری کیا جائے ، اس سطح کے تحت، مائیکرو فنانس بینک یا تو اپنی رقوم استعمال کریں گے یا پھر بینک مائیکرو فنانس بینکوں کو قرضہ دیں گے جو یہ قرضہ ہاؤسنگ فنانس کے پست آمدنی والے درخواست گزاروں کو دیں گے۔معلوم ہوا ہے کہ پہلی سطح کے تحت حتمی صارف کا رعایتی مارک اپ ریٹ کم کرکے ابتدائی 5برسوں کے لیے 3 فیصد اور اگلے 5برسوں کے لیے 5 فیصد کر دیا گیا ہے ، اس سے قبل یہ ریٹ بالترتیب 5فیصد اور 7فیصد تھے ، اسکیم کی سطح دوم اور سوم کے تحت ایک سال پرانے ہاؤسنگ یونٹ کی شرط 31 مارچ 2023 تک ختم کر دی گئی جب کہ ہاؤسنگ یونٹ کی پہلی منتقلی پر پابندی اور ہاؤسنگ یونٹس کی زیادہ سے زیادہ مالیت کی شرط بھی ختم کر دی گئی ، فلیٹ اور اپارٹمنٹ کے زیادہ سے زیادہ کورڈ رقبے کو بڑھا دیا گیا ہے جب کہ زمینی ہاؤسنگ یونٹس کے معاملے میں کورڈ ایریا کی شرط ختم کر دی گئی ہے ، سطح دوم کے تحت 5 مرلہ کے گھر کے لیے قرض کی حد 30 لاکھ روپے سے بڑھا کر 60 لاکھ روپے جب کہ 10مرلہ کے گھر کے لیے حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ايک کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔

close