لاہور(پی این آئی)شہر میں دن بھر گرمی کے بعد شام کے وقت اچانک تیزآندھی کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی، تیز ہواوں کے چلنے سے درجہ حرارت 25 سے 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،لاہور کے مختلف علاقوں میں اس وقت تیز آندھی باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت 3 جون تک بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی نوید سنائی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز تک لاہور کا موسم مزید خوشگوار ہوگا،ہوائیں 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جس کے باعث سائن بورڈ اور درخت گرنے کا خدشہ ہے اورشہری غیرضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔دوسری جانب گوجرانوالہ میں اور گردونواح میں شدید گرمی کے بعد تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی،تیز آندھی اور بارش نے گرمی کا زور توڑدیا۔ شہر اقتدار اسلام آباد میں گرمی سے ستائے شہریوں پر ابر رحمت برس پڑی، زور پکڑتی گرمی کی اچانک بادلوں اور تیز ہواوں نے چھٹی کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں