آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بعد دوپہر بالائی خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب،کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔جمعہ کے روز اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا ۔ تاہم شام /رات کے دوران آندھی / تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔جمعہ کے روزکشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔جمعہ کے روز گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔جمعہ کے روز صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم دیر، سوات،کوہستان، چترال ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم ، کو ہاٹ، بنوں اوروزیر ستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔جمعہ کے روزسندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا-جمعہ کے روزصوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم خطۂ پوٹھوہار،گوجرانوالہ،سیالکوٹ، فیصل آباد،گجرات،منڈی بہاؤالدین، لاہور، میانوالی ، سرگودھا، بھکراورلیہ کے اضلاع میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کا امکان۔اس دوران ڈی جی خان، ملتان اوربہاولپور میں بعد دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع۔جمعہ کے روزصوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم رہا ۔تاہم پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب: گجرات 16،ڈی جی خان ، گوجر نوالہ 11، نارووال 08، لاہور (سٹی 05، ائیر پورٹ 01)،سیالکوٹ (ائیرپورٹ 01)، مری 01،گلگت بلتستان:چلاس05 ،بگروٹ 01، خیبر پختونخوا : بالا کوٹ 03، سیدو شریف 01، کشمیر : راولاکوٹ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت، شہید بینظیر آباد، دادو، جیکب آباد 47 اور لاڑکانہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں