آئندہ 24 گھنٹے میں بارش کہاں ہو گی؟ اور کہاں پڑے گی کڑاکے کی گرمی؟ محمکہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم شمالی بلوچستان اورخیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکا ن ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی پنجاب،سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔تاہم پنجاب :بہاول پور (سٹی 04، ا ئر پورٹ 02)، بھکر 03،خان پور 01، سندھ : روہڑی 04، مٹھی01،بلوچستان: کوئٹہ 06،سبی 03، پنجگور 02، قلات ،نو کنڈ ی01 اور خیبر پختونخواہ: چراٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اتوار کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد،بہاولنگر 43 ، نورپور تھل ، ڈی آئی خان42 ،مٹھی، بھکر،کوٹ ادو، جیکب آباد،جھنگ، جہلم، جو ہر آباد، ر حیم یار خان اور سا ہیوال میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close