اسلام آباد(پی این آئی) انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ مزید 24 گھنٹے جاری رہے گا، اس لئے ندی نالوں کے کنارے رہنے والی شہری احتیاط کریں۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقے ملک میں مشرق سے داخل ہونے والے بارشوں و برفباری کے سسٹم کی زد میں ہیں
جس کی وجہ سے جاتی سردی ایک متربہ پھر لوٹ آئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ جس کی وجہ سے جہاں جاتی سردی دوبارہ لوٹ آئی ہے وہیں ناصرف بجلی کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے بلکہ ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔پنجاب میں صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت گوجرانوالہ، گجرات،راولپنڈی، گوجرہ، ساہیوال، بورے والا، عارف والا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بند بوسن، لودھراں اور دیگر علکاقوں میں گزشتہ رات سے ہونے والی بارش اور ژالہ باری نے جل تھل ایک کردیا ہے۔ کئی علاقوں میں بارش سے قبل چلنے والی طوفانی ہواؤں نے کچے گھروؓں کی چھتیں، سائن بورڈز اور ہورڈنگز اڑا دیں، اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں ژالہ باری نے گندم سمیت دیگر اجناس کی فصلوں اور آم کے باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔اسلام آباد اور جڑواں شہر راوالپنڈی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ ملتوی کردی گئی ہے، اب یہ فوجی پریڈ 25 مارچ کو ہوگی اور اس دن دونوں شہروں میں عام تعطیل ہوگی۔پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ہے علاقوں میں ہونے والی بارس کے باعث سیکڑوں فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں، ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے 299 فیڈر ٹرپ ہو گئے، پشاور سرکل کے74، خیبر سرکل کے 72، بنوں سرکل کے60 ، مردان سرکل 18، صوابی سرکل 20، ہزارہ 1 کے 19، ہزارہ 2 کے 15 اور سوات سرکل کے 21 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔آزاد کشمیر کی وادی لیپا میں 3 دن سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، پہاڑوں پراب تک 9 انچ برف پڑ چکی ہے، شدید بارش اور برفباری کے باعث وادی لیپا کا مظفر آباد ست زمینی رابطہ معطل ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں