چوبیس گھنٹے میں حکومت گرجائیگی، سینئر ن لیگی رہنما کے دعوے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی

لاہور(پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہاگر ساری جماعتیں استعفیٰ دیں توچوبیس گھنٹے میں حکومت گرجائے گی ، ووٹ کو عزت نہ دینے کی وجہ سے پاکستا ن کا حصہ جداہوا،ووٹ پر ڈاکہ ڈال کرپاکستان کی ترقی کو کریش کر دیا گیا ،ہم سے الگ ہونے والا بنگلہ دیش ہم سے

آگے نکل گیاہے کیونکہ وہاں ووٹ کی طاقت کو تسلیم کیا گیا ،قوم سب کو دیکھ رہی ہے جس نے پی ڈی ایم کونقصان پہنچایا قوم اسے معاف نہیںکرے گی ،ہم نے پیپلزپارٹی سے کہا اگرسندھ حکومت نہیں چھوڑنی توپہلے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیدیں،نیب کرپشن فری نہیں اپوزیشن فری پاکستام بنانا چاہتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھانے اورفاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اقبال کے خواب کی تصویر ہے ،قرار داد میں پہلی بار مسلمانوں کے الگ وطن کا مطالبہ کیا گیا،قائداعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے بے سرو سامانی میں سات سال کی مدت میں ملک حاصل کر لیا،بیلٹ اور ووٹ کی طاقت سے اقبال کے خواب کو حقیقت میں بدلاگیا ،پاکستان کے خمیر میں بلٹ نہیں ہے بیلٹ ہے ،ووٹ کوعزت نہ دینے کی وجہ سے پاکستان کا حصہ جدا ہوا ، اس بچے ہوئے پاکستان کے مسائل کی وجہ ووٹ کی عزت نہ ہونا ہے ،ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر ترقی کو کریش کیا گیا۔ ہم نے سی پیک چلایا ،دہشت گردی ختم کی ،پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد ترقی تھی لیکن آج عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے ، بیروزگاری ہے ،مزدور کسان طالبعلم سب پریشان ہیں،فاٹا کے طالبعلم پریشان ہیں ان کے وظائف بند کر دئیے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کشمیر طشتری میں رکھ کر بھارت کو پیش کیا گیا ،ہم نے کشمیر کے لیے قربانیاں دیں ہیں،آج حکومت کہتی ہے کہ بھارت سے غیر مشروط مذاکرات کریںگے ،آج پاکستان کے ساتھ کوئی کھڑا ہونے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت کے حامل ملک کو ترقی دینی ہے عزت دینی ہے تو یہ تب ہی ہوگا جب عوام کے ووٹ کو عزت ملے گی ،بنگلہ دیش ہم سے الگ ہوا وہ ہم سے آگے نکل گیاہے اس لیے کہ وہاں پر ووٹ کی طاقت کو تسلیم کیا گیا ہے ،افغانستان ہم سے آگے نکل گیا ہے وہاں پر بھی ووٹ

کی طاقت ہے ،پاکستان میں بیلٹ پر بلٹ بھاری ہے ۔انہوںنے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول کی بات پر تبصرہ نہیں کروں گا، ہمارا ہدف عمران خان ہے ،ہم ذاتیات اور بیان بازی سے پرہیز کریں گے ،اس نظام کی تبدیلی ہمارا ہدف ہے ،قوم سب کو دیکھ رہی ہے جس نے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچایا قوم اس کو معاف نہیں کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ کرپشن کی مذمت کرتے ہیں ،ترقی کے لیے سب سے پہلے سیاسی استحکام کی ضرورت ہوتی ہے ،بتایا جائےوزیراعلی پنجاب اور کابینہ کے اراکین کس میرٹ کی بنیاد پر لگائے گئے ہیں،اگر ہماری حکومت کرپٹ تھی تو چینی پچپن روپے کلو کیوں تھی ۔ انہوںنے کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پی ڈی ایم کا فیصلہ ہوا تھا کہ یہ عہدہ مسلم لیگ (ن) کا ہوگا ،امید کرتے ہیں پیپلز پارٹی فیصلے کا احترام کرے گی ۔انہوںنے کہاکہ نیب کرپشن فری نہیں اپوزیشن فری پاکستام بنانا چاہتا ہے ،نیب کے سارے کیس انتقام پر مبنی ہیں۔انہوںنے کہا کہ (ن)لیگ نے پانچ سالوں میں 3800ارب روپے ترقیاتی بجٹ پر

خرچ کئے ،جب سے حکومت آئی ہے ملک بند ہے ترقی بند ہے ،ملک کریش کر رہا ہے ،ایک ہی بات ہے این آرو نہیں دوں گا۔ انہوںنے کہا کہ نو جماعتیں کہہ رہیں ہیں کہ احتجاج کریں استعفیٰ دیں اگر ساری اپوزیشن استعفیٰ دے تو چوبیس گھنٹے میں حکومت گر جائے گی ،اس وقت اسمبلی میں کوئی تعمیری بات نہیں ہو رہی ،ہم نے پیپلز پارٹی سے کہا تھا کہ اگر سندھ حکومت کو نہیں چھوڑنی تو پہلے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیںہمارے سامنے بڑے مقصد ہیں عوام کو اندھیرے سے نکالنا ہے ،آئین ،ووٹ اور عوام کے حقوق کااحترام کرنا ہے یہ ہماری جد و جہد ہے۔قبل ازیں احسن اقبال اور عطا تارڑ نے گورنر ہائوس کے باجرفاٹا کے طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے مطالبات پر بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔لیگی رہنمائوں نے طلبا کی ہر

ممکن امداد کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے وکلا ء کو اس ضمن میں قانونی چارہ جوئی کرنے کی ہدایت کی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اگر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کیرپورٹ نکالی جائے تو اس میں بنگلہ دیش کرپشن میں پاکستان سے بہت آگے ہے ، اگر آپ ایشیاکے اندر کرپشن کی رپورٹ نکالیں تو انڈیا پاکستان سے بہت آگے ہے تو ہمیں جو یہ پڑھایا جاتا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان پیچھے رہ گیا ، ہم سب کرپشن کی مذمت کرتے ہیں لیکن اگر یہ بات ہوتی تو پھر انڈیا اوربنگلہ دیشن جہاں پر کرپشن بہت زیادہ ہے تو پھر کوئی اس بات کا بھی جواب دے کہ وہ ہم سے آگے کیوں نکل گئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ترقی کے لئے سب سے پہلی ضرورت سیاسی استحکام ہے ۔

close