بارشیں تھم نہ سکیں، آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کےمغربی اور بالائی اضلاع میں دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کاامکان۔ تاہم شمال مغربی بلوچستان ،بالائی سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان ،اسلام آباد، خطہ ٔ پوٹھوہار اورخیبر پختونخوا میں شام/ رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش

کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ بالائی علاقو ں میں جزوی ابر آ لود رہا۔تاہم پاراچنار03 اور بنوں میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی06، کالام منفی01،استوراورگوپس میں01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ ملک میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونیوالاہے، بارشیں کتنے دن جاری رہیں گی اور کون کونسے علاقے متاثر ہوں گے؟ شہریوں کو الرٹ کر دیا گیا اسلام آباد(پی این آئی)موسم کی بڑی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے 7 دنوں کی پیشگوئی: ملک بھر میں بڑے پیمانے پر گرج چمک کیساتھ بارش پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں متوقع۔ تیز ہواؤں کیساتھ شدید ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کا اندیشہ۔ خیبر پختونخواہ میں 9000 فٹ سے بلند پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان۔۔ملک بھر میں موسمی سرگرمیاں رونما ہونے کی توقع۔ خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب اور آزاد کشمیر کے 90 فیصد علاقوں، جنوبی پنجاب اور سندھ کے 50 فیصد علاقوں اور بلوچستان کے 70 فیصد علاقوں میں موسمی سرگرمیاں رونما ہونے کا امکان ہے۔بڑے پیمانے پر گرج چمک کے طوفان بننے کا امکان ہے، جن سے ژالہ باری، وقفے وقفے سے انتہائی تیز بارش اور 75 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے طاقتور جھکّڑ چل سکتے ہیں۔رواں ہفتے ملک کے مغربی حصّوں میں موسمی سرگرمیاں رونما ہوتی رہیں گی، جن میں بلوچستان کے شمال مشرقی علاقے بشمول بارکھان اور ڈیرہ بگٹی، پنجاب کے مغربی علاقے بشمول ڈی جی خان، میانوالی اور بھکّر سے شمال میں اٹک اور خیبر پختونخواہ کے تمام علاقے شامل ہیں۔ گرج چمک کے طوفان کی شدّت پاراچنار اور کوہاٹ کے علاقوں میں

باالخصوص زیادہ متوقع ہے۔تاہم ہفتے کی رات سے بدھ کی دوپہر کے درمیان مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ متوقع ہے، جس سے درج ذیل موسمی صورتحال متوقع ہے۔ آسمانی بجلی گرنے سے نقصانات کے اندیشے کے سبب انتباہ جاری! آپ کے علاقے میں گرج چمک کے طوفان کے اثر انداز ہونے کی صورت میں کی جانب سے علاقہ مکینوں کو گھروں کے اندر رہنے کی درخواست کی جاتی ہے۔بلوچستان: صوبے کے شمال مشرقی حصّوں میں بڑے پیمانے پر جبکہ جنوبی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج اور کل ان علاقوں میں مطلع زیادہ تر ابر آلود رہیگا۔ ہرنائی، زیارت اور بارکھان کے علاقوں میں بارش کی شدّت خاصی زیادہ ہو سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کم متوقع ہیں۔ مشرقی بلوچستان بشمول

سبّی، بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں ژالہ باری کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔ اتوار کو کوئٹہ میں ہوائیں چلیں گی جن میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکٌڑ چل سکتے ہیں۔نجاب: بڑے پیمانے پر گرج چمک کے 2 سے 3 طوفان پنجاب بھر میں اثر انداز ہو سکتے ہیں، جن کیساتھ معتدل سے تیز بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔ اسکے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ملتان، ساہیوال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور بہاولپور کے علاقوں میں ژالہ باری اور 75 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ 72 گھنٹوں میں گرج چمک کے کئی طوفان متاثّر کرنے کے سبب 25 سے 35 ملی میٹر بارش جبکہ بعض مقامات پر 50 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ ان میں راولپنڈی، چکوال، اٹک، جہلم اور میانوالی کے علاقے

شامل ہیں۔ اٹک، میانوالی اور چکوال کے علاقوں میں گرج چمک کے شدید طوفان بھی بن سکتے ہیں، جن سے موٹی ژالہ باری اور تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں، جن سے ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان کے علاقوں میں مٹّی کے طوفان بن سکتے ہیں۔ ڈی جی خان اور راجنپور میں شدید ژالہ باری کے قوّی امکانات موجود ہیں جبکہ انتہائی جنوب مشرقی علاقوں میں محض چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخواہ: گرج چمک کے 2 سے 3 طوفان پشاور، کوہاٹ، بنّوں، مردان، صوابی اور ڈی آئی خان کے علاقوں پر بن کر مشرق کی سمت میں بڑھتے ہوۓ پنجاب پر شدّت اختیار کر سکتے ہیں۔ طوفان طاقتور بھی ہو سکتے ہیں، جن کے نتیجے میں طویل دورانئیے کی ژالہ باری جبکہ ساتھ آسمانی بجلی

گرنے کیساتھ تیز بارش کے بھی امکانات ہونگے۔آزاد کشمیر اور پہاڑی خیبر پختونخواہ: گرج چمک کے شدید طوفان بننے کے امکانات نہیں، تاہم ہلکی گرج چمک کیساتھ معتدل سے تیز بارش متوقع ہے۔ وادیِ سوات، ایبٹ آباد اور مظفّرآباد کے علاقوں میں 21 مارچ کو موسمِ سرما کے طرز پر ہونے والی بارش کی جھڑی لگ سکتی ہے۔ خیبر پختونخواہ میں 9000 فٹ سے بلند مقامات پر مزید شدید برفباری ہو سکتی ہے جبکج وادیِ کاغان اور مالم جبّہ میں گیلی برف پڑ سکتی ہے۔ راولاکوٹ میں تیز بارش متوقع جبکہ میرپور اور کوٹلی میں گرج چمک کیساتھ ژالہ باری ہو سکتی ہے۔سندھ: سکّھر، دادو اور نوابشاہ کے علاقوں میں ہفتے کے اختتام سے پیر کے درمیان کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر مٹّی کے

طوفان، موٹی ژالہ باری کا خدشہ اور انتہائی تیز بارش ہو سکتی ہے۔ جنوبی سندھ بشمول کراچی اور حیدرآباد میں مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم کراچی کے شمالی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ کچھ بارش کے 20 فیصد امکانات ہیں۔ صوبے بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کمی متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close