اتوار کے روز کہاں کہاں بارش ہو گی اور کہاں موسم خشک رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےبتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان

میں بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع۔اتوار کے روز : کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ اس دوران بعض مقامات پر مو سلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔اتوار کے روز : گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ اس دوران بعض مقامات پر مو سلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔اتوار کے روز : ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور ، کوہستان، بٹگرام ، چترال ،دیر، مالاکنڈ،سوات،شانگلہ،بو نیر، مردان،صوابی،پشاور، چارسدہ ،کرم ،کوہاٹ، بنوں اور جنوبی وزیرستانمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری اورموسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔اتوار کے روز : صوبہ کےبالائی/وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کےساتھ خطۂ پوٹھوہار،میانوالی ، سیالکوٹ،گوجرانوالہ،نارووال ،گجرات، سرگودھا،فیصل آباد اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اتوار کے روز: اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: پاراچنار 04، کالام ،دروش، چترال 01 ،کشمیر: جموں ائیرپورٹ02،راولاکوٹ 01 ،گلگت بلتستان:اورا سکردومیں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی04، کالام منفی03 ،گوپس منفی01 اوراستورمیں00ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close