گرج چمک کیساتھ بارشیں اور برفباری کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

لاہور(پی این آئی ) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو خیبر پختو نخوا ، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز راولپنڈی،جہلم ، چکوال ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ، نارووال،لاہور،قصور،

میانوالی، بھکر، خوشاب ،سرگودھا ، جھنگ اورفیصل آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال ،دیر، سوات،شانگلہ،بو نیر،کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی،پشاور، چارسدہ،مردان، کرم، کوہاٹ،وزیرستان،اور بنوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ چترال ،دیر، سوات،شانگلہ،بو نیر،کوہستان اور ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔صوبہ سندھ اورصوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ تاہم شمالی بلو چستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اگلے تین مہینوں میں کیا خطرناک ہونیوالا ہے؟ پاکستانیوں کو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا گیا اسلام آباد(پی این آئی)موسم کی بڑی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق2021 میں رونما ہوتی خشک سالی کا تفصیلی مشاہدہ: دسمبر 2020 سے مئی 2021 کے درمیان خشک سالی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ پاکستان اس وقت ہلکی سے درمیانی شدّت کی خشک سالی کی لپیٹ میں ہے۔تاحال ملک کا شمالی نصف حصّہ بشمول بالائی خیبر پختونخواہ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کم شدّت کی خشک سالی کا شکار ہیں۔ البتّہ ملک کے جنوبی نصف حصّے میں اس وقت خشک سالی کی شدّت معتدل ہے، جس میں جنوبی خیبر پختونخواہ، وسطی اور جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان شامل ہیں۔اگلے 3 مہینوں میں ملک بھر میں خشک سالی کی شدّت میں اضافے کا اندیشہ ہے۔درجہ حرارت معمول سے زیادہ جبکہ مجموعی طور پر بارشیں معمول سے کم یا انتہائی کم رہنے کی توقع ہے، جس کے سبب شمال کے علاقے

معتدل شدّت کی خشک سالی (D1) جبکہ جنوبی نصف حصّے شدید خشک سالی (D2) سے دوچار ہو سکتے ہی۔مون سون کی آمد سے خشک سالی کی شدّت میں کمی متوقع ہے۔ مون سون کا آغاز شمال میں جون کے ماہ میں جبکہ جنوب میں جولائی کے ماہ میں متوقع ہے۔کیا آپ کے کاروبار کا دارومدار موسم کی مکمّل معلومات پر منحصر ہے؟ اپنے کاروبار کو نقصان میں جانے سے بچانے کیلئے مناسب منصوبہ بندی کی معلومات ہونا بہت ضروری ہے۔ اپنے علاقے یا کاروبار کے حوالے سے درست، کم مدّت اور طویل مدّت کی پیشگوئی ہم سے حاصل کریں۔یاد رہے کہ خشک سالی کی شدّت کو پانچ نکات پر ناپا جاتا ہے: ڈی 1، ڈی 2، ڈی 3 اور ڈی 4۔ ڈی 0 سے مراد ہے خشک سالی کا آغاز جبکہ ڈی 4 سے مراد ہے طویل مدّت دورانئے کی وجہ سے رونما ہونے والے نقصان دہ خشک سالی کے حالات ہیں۔ اس وقت پاکستان اس سکیل کے بیچ میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں