چئیرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل پولنگ بوتھ سے خفیہ کیمرے برآمد، اپوزیشن جماعتیں سراپا احتجاج

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات کے موقع پر پولنگ کی جگہ پر کیمرے لگے ہونے کا الزام سامنے آگیا۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک اور پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ پولنگ کی جگہ دو کیمرے لگے ہوئے ہیں،پولنگ کی جگہ کیمرے لگے ہونے پر اپوزیشن کی

جانب سے احتجاج کیا گیا۔سینیٹر مصطفیٰ کھوکھر کا کہنا تھا سیکرٹری سینٹ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ پولنگ بوتھ کے پیچھے کیمرا نہ لگا ہو۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پولنگ بوتھ کے اندر خفیہ کیمرے لگے ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جبکہ اپوزیشن نے کیمرے لگے ہونے پر پولنگ بوتھ ہی اکھاڑ دیا۔نو منتخب 48 اراکین نے آج سینٹ کا حلف اٹھالیا جس کے بعد ایوان بالا یعنی سینٹ میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لئے انتخاب ہو گا۔حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی امیدوار ہیں جبکہ اپوزیشن نے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کو میدان میں اتارا ہے۔ چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب، کتنے بجے ووٹنگ ہوگی اور کیا طریقہ کار ہو گا؟ تفصیلات آگئیں اسلام آباد(پی این آئی)ایوان بالا کے آج ہونے والے اہم اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے آج ووٹنگ ہوگی جبکہ نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز بھی آج ہی حلف اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق آج کے اجلاس کا 10نکاتی ایجنڈاجاری کیا گیا ہے۔اس حوالے سےسیکرٹری سینیٹ نےباضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق سینیٹ کااجلاس جمعہ کی صبح 10بجےہوگا۔اجلاس میں نومنتخب سینیٹرزحلف اٹھائیں گے۔پریزائیڈنگ افسرچیئرمین،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن کاشیڈول جاری کریں گے ۔ جمعہ کی نمازکےبعدچیئرمین،ڈپٹی چیئرمین کےکاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کےلیےووٹنگ 3 بجے کروائی جائےگی۔قانونی طریقہ کار کے مطابق پہلے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگا۔ یہ انتخاب سینیٹرمظفرحسین شاہ کروائیں گے،ان کے نام کی منظوری صدر پاکستان عارف علوی نے دیا ہے۔چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد وہ اپنی سیٹ سنبھالیں گے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کروائیں گے۔

close