موسم کا یوٹرن، ابھی سردیاں ختم نہیں ہوئیں محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی )محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہوائوں کا ایک کمزور سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں موجود ہے جو آئندہ دو سے تین روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہوائوں کےزیر اثر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں

میں برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close