آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیر کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ۔ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔

منگل کے روز پنجاب کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے ۔ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔گذشتہ دوروز کے دوران اتوار اور ہفتہ کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھا ئی رہی جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہا ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردرہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close