آئندہ پانچ دنوں میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں، موسم کے حوالے سے پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے 72 گھنٹوں کی ملک بھر کی پیشگوئی: موسمِ سرما کی شدّت برقرآر۔ درجہ حرارت کی تفصیل۔ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں بڑے پیمانے پر کُہرا پڑنے کا امکان۔پاکستان بھر میں موسم سرد سے انتہائی سرد رہنے کی توقع

ہے۔موسمی تجزیہ: مغربی ہواؤں کا موجودہ سلسلہ ملک سے روانہ ہو چکا ہے جبکہ ملک کے زیادہ تر حصّوں میں خشک اور سرد ہواؤں کا راج ہے۔ اگلے 5 دنوں تک ملک بھر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت میں تیزی سے کمی دیکھی گئی۔ تاہم اگلے 3 دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے میدانی علاقے: دھوپ ہوگی اور درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع۔سندھ کے جنوبی علاقے: دھوپ ہوگی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع۔بلوچستان کے پہاڑی مقامات، گلگت بلتستان کے شمال کی جانب علاقے اور مغرب کی جانب سطح مرتفع: دن کے وقت ہوائیں چلیں گی جبکہ درجہ حرارت معمول سے 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔ساحلی بلوچستان بشمول تربت (کیچ): درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔ساحلی سندھ بشمول کراچی: درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔جمعہ سے مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ پاکستان کو متاثّر کرنا شروع کریگا جس کے سبب ملک کے مغربی حصّوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں