آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہےگا؟محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، کشمیراور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔۔پنجاب کے مید ا نی علا قوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا

موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سردرہا۔تاہم اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش :پنجاب: خیبرپختونخواہ: مالم جبہ 04، بالاکوٹ 01 کشمیر: گڑھی دوپٹہ04، مظفرآباد (سٹی، ائیر پورٹ 02) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:قلات منفی 12، لہہ منفی 10،کالام ،کوئٹہ منفی 09 ،گوپس منفی 08 ، پلوامہ ،بارہ مو لہ ،استور، دالبندین منفی06 ،پاراچنار، مالم جبہ ، ژوب منفی 05 ، ہنزہ ، بگروٹ ،سکردومنفی 04 ،چترال ،مری اوربنوں میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں