ہفتہ اور اتوار کوان علاقوں برفباری اور بارشیں ہونگی ، محکمہ موسمیات نے فہرست جاری کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کی ہفتہ اور اتوار کے روز ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ملک کے بالائی اور

وسطی علاقوں تک پھیل جائے گا جس سے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ہفتہ شام سے اتوار کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان اور قلعہ سیف اللہ بارش جبکہ ہفتہ رات سے پیر صبح کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، چترال، وزیرستان میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔اتوار کے روز سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ، سیالکوٹ، خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے جبکہ ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، بھکر اور لیہ میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔مری، گلیات، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، استور، ہنزہ، نیلم ویلی، باغ، راولا کوٹ میں برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے بعد میدانی علاقوں میں دھند اور خطہ پوٹھوہار سے ملحقہ علاقوں میں کہر پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close