آج کن کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟ آئندہ سات دن موسم کیسا رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران خطۂ پوٹھوہار

سمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کی بھی توقع۔ بالائی خیبر پختو نخوااورگلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت : لہہ منفی 16،استور منفی 12 ، اسکردو منفی 11،گوپس، کالام منفی 10، ہنزہ منفی 09،گلگت ، بگروٹ منفی 08،سری نگر، دیر، قلات منفی06، پاراچنار منفی05، کوئٹہ،راولاکوٹ اور مری میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق مغربی ہواؤں کے 3 سرد سلسلے متوقع ہیں جن کی وجہ سے ابر آلودگی اور برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان میں اگلے 10 دنوں میں ہوائیں چلینگی۔ خیبر پختونخواہ: اگلے 2 دنوں کے دوران مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے جس کے سبب صوبے کے شمال مغربی حصّوں بشمول پاراچنار میں 5500 فٹ کی بلندی تک چند ایک مقامات پر برفباری ہو سکتی ہے، جبکہ چترال، دیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اس ہفتے میں چند ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ مجموعی طور پر بہت زیادہ مقدار

میں برفباری کا کوئی امکان نہیں۔ اگلے 2 دنوں میں مالاکنڈ، سوات اور کاغان کی وادیوں میں زیادہ تر مقامات پر 3 انچ سے زائد برفباری کی توقع نہیں۔ تاہم مغربی ہواؤں کا تیسرا سلسلہ خاصا طاقتور ہوگا جس کے سبب اگلے ہفتے کے اختتام تک درج بالا مقامات پر 6 انچ سے 12 انچ تک مزید برف پڑ سکتی ہے۔ درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ ایبٹ آباد میں ہلکی بارش کے ایک سے دو سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں تاہم پشاور، مردان، کوہاٹ اور ڈی آئی خان کے علاقوں میں صرف بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔مغربی ہواؤں کے پہلے دو سلسلوں سے کوئی خاص بارش کا امکان نہیں، سواۓ پیر پنجال کے پہاڑی سلسلوں کے جہاں چند ایک مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ رواں ہفتے اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے مگر اگلے ہفتے کے اختتام تک ہواؤں کیساتھ ہلکی سے معتدل بارش کی توقع ہے۔ اس ہفتے میں موسم زیادہ تر خشک رہیگا اور دھوپ ہوگی جبکہ درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ اگلے 2 دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، جو بڑھ کر معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جائیں گے، جبکہ مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ روانہ ہو جانے کی وجہ سے ان میں دوبارہ کمی

متوقع ہے۔ اگلے ہفتے کے اختتام تک پنجاب کے مشرقی اور جنوبی حصّوں میں کہیں کہیں دھند پڑ سکتی ہے۔شمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے بلند مقامات: کل دوپہر سے منگل کی صبح تک اور پھر دوبارہ اگلے ہفتے کے اختتام پر کہیں کہیں برفباری ہو سکتی ہے۔ گلگت بلتستان میں 6000 فٹ جبکہ کشمیر میں 8500 فٹ تک برف پڑ سکتی ہے۔ اگلے ہفتے کے آغاز میں کوئی خاص بارش یا برفباری کا امکان نہیں، تاہم اگلے ہفتے کے اختتام پر برفباری، بارش اور سردی ہوگی اور ہوائیں چلیں گی۔ اتوار کو درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد پیر کی دوپہر سے صوبے کے زیادہ تر علاقوں بشمول کوئٹہ میں شمال مغرب کی سمت سے 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے سبب درجہ

حرارت میں دوبارہ کمی متوقع ہے باالخصوص جنوب مغربی بلوچستان میں دالبندین سے گوادر تک۔ چاغی، تربت (کیچ)، پنجگور اور گوادر کے علاقوں میں شمال مشرق کی سمت سے 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکّڑ چلنے کی توقع ہے۔ آگے بارش یا برفباری کا کوئی امکان نہیں اور صوبے کے زیادہ تر حصّوں میں دھوپ ہوگی، سواۓ صوبے کے سرحدی علاقوں کے، جس کے حوالے سے تفصیلی پیشگوئی بعد میں کی جاۓ گی۔ اگلے ہفتے کے اختتام تک صوبے کے شمالی اور مغربی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کم جبکہ جنوب مغربی اور مشرقی علاقوں بشمول تربت میں معمول سے 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔ رواں اور اگلے ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں۔ صوبے بھر میں

موسم زیادہ تر صاف ہوگا، دھوپ ہوگی اور درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم دن اور رات کے درجہ حرارت پورے صوبے میں معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے، جس میں جیکب آباد، نوابشاہ اور سکّھر کے علاقے شامل ہیں۔ کراچی اور حیدرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ رواں ہفتے میں شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ حیدرآباد میں 7 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔مغربی ہواؤں کے دوسرے سلسلے سے ملک بھر میں ہوا کا معیار بہتر ہونے کا امکان ہے، جس میں شمالی پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے علاقے خاص طور پر شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں