مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، کراچی والوں کیلئے پیشنگوئی آگئی

کراچی(پی این آئی )محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کراچی میں تیز سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ آج رات کو ملک میں داخل ہوا، نئے سلسلے کے تحت کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم منگل اور بدھ کو کراچی میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی

ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں منقطع اور بلوچستان میں شمال مشرق سےہوائیں چلنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرد ہوائیں چلنے کے باعث کراچی کے درجہ حرارت میں کمی ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ پیر اور منگل کو بلوچستان میں کوئٹہ، ڑوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close