اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کے روز پنجاب میں دھند اور بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں
پربرفباری کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم کالام میں 03، دیراوراسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کے روز کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار اور لیہہ منفی 06، گوپس، اسکردو اور کالام سے منفی 02، استور، بگروٹ اورزیارت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں