پاکستان میں آئندہ سات دن موسم کیسا رہے گا؟ کہاں کہاں بادل برسیں گے اور کہاں کہاں شدید برفباری ہو گی؟ تفصیلات آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے 7 دنوں کی پیشگوئی۔۔ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں شدید برفباری! خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ میں انتہائی سرد دن متوقع۔مکران کی ساحلی پٹّی پر تیز بارشوں کا امکان۔ مغربی ہواؤں کا ایک اور انتہائی طاقتور سلسلہ پاکستان کے

شمالی اور مغربی حصّوں کو کل دوپہر یا شام سے متاثّر کرنا شروع کریگا اور اگلے 3 سے 4 دن تک موجود رہیگا۔ جی ہاں! یہ گزشتہ ہفتے آنے والے سلسلے سے زیادہ سرد ہوگا۔ گلگت بلتستان، پہاڑی خیبر پختونخواہ اور پہاڑی آزاد #کشمیر آج رات سے بدھ کی رات کے درمیان مطلع زیادہ تر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخواہ کے شمالی علاقوں بشمول سوات، کاغان، ناران اور کشمیر کی وادیِ نیلم میں شدید سے انتہائی شدید برفباری کی توقع ہے، جہاں 1 سے 3 فٹ مزید برفباری 7000 فٹ سے بلند مقامات پر ہو سکتی ہے۔ 4000 سے 4500 فٹ تک برفباری پہنچنے کے سبب #چترال، دیر، #پاراچنار اور افغاستان کی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں پیر کی رات کو خاص طور پر نمایاں مقدار میں برفباری کا امکان ہے۔پیر کی رات تک آزاد کشمیر میں بھی 5500 سے 6000 فٹ کی بلندی تک برفباری ہو سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا روجھان بالکل ویسا ہوگا جیسے جنوری کے وسط میں عام طور پر ہوتا ہے! پاراچنار اور اطراف میں دن کے درجہ حرارت سال کے اس وقت کے مطابق ریکارڈ توڑ حد تک ٹھنڈے متوقع ہیں، جبکہ ملحقہ علاقوں میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 8 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے میدانی علاقےاتوار سے بدھ کے درمیان #مری میں 8 سے 12 انچ تک برف پڑ سکتی ہے، جس سے وہاں نومبر میں برفباری کا تاریخی ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے! ایبٹ آباد میں اس دوران 30 سے 50 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جبکہ وادیِ پشاور، کوہاٹ اور بنّوں کے علاقوں میں 10 سے 25 ملی میٹر بارش کا امکان ہے، جس کی شدّت مشرق کی سمت میں کم ہوتی جاۓ گی۔ اٹک، #راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، #چکوال، میرپور، #سرگودھا اور میانوالی کے علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے معتدل #بارش ہو سکتی ہے۔ #گوجرانوالہ اور #لاہور کے علاقوں میں بھی چند ایک مقامات پر #گرج #چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔دن کے درجہ حرارت معمول سے انتہائی کم رہنے کا امکان ہے! پنجاب، آزاد کشمیر اورخیبر پختونخواہ کے کئی علاقوں میں پیر، منگل اور بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔بلوچستان، #سندھ اور جنوبی پنجاب جیٹ سٹریم کی انتہائی غیر معمولی سمت کے باعث اورماڑا اور سندھ کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ نمی والی ہواؤں کی حمایت حاصل ہونے کے سبب جنوب مشرقی بلوچستان بشمول #لسبیلہ، اواران اور #خضدار کے اضلاع میں تیز بارش متوقع ہے، جہاں ہوا کے کم دباؤ کے سبب چند مقامات پر 75 ملی میٹر سے زائد مقدار میں بارش ہو سکتی ہے۔مغربی ہواؤں کے سلسلے کے جنوب جنوب مشرق کی جانب بڑھنے کی وجہ سے اس دوران #دادو، #نوابشاہ، نوشہرو فیروز اور کیرتھر کے پہاڑی سلسلے سے ملحقہ علاقوں میں منگل کی دوپہر یا شام معتدل سے تیز بارش ہو سکتی ہے۔ منگل اور بدھ کو درجہ حرارت معمول سے 6 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔ رحیم یار خان، بہاولپور، سکّھر اور کراچی سے شمال مغرب میں موجود مقامات پر اس دوران گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی تیز، ٹھنڈی ہواؤں کے سبب #کراچی میں بدھ سے جمعہ کے دوران دن کے درجہ حرارت معمول سے تقریباً 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔🌡 بلوچستان کے بلند مقامات بشمول #کوئٹہ، #زیارت اور قلّات میں درجہ حرارت معمول سے انتہائی کم (10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کم) رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں تیز، یخ بستہ ہواؤں کے سبب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم جبکہ محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہنے کی توقع ہے! پاک افغان سرحد سے ملحقہ شمال مغربی بلوچستان کے علاقوں میں مغربی ہواؤں کے متوقع سلسلے سے نمایاں مقدار میں برفباری ہو سکتی ہے۔ تاہم کوئٹہ میں صرف ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں