سوموار کے دن کن کن شہروں میں بارش اور کہاں کہاں برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد،بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور پہاڑوں پر برفباری توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ بارش کے بعدپنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے

رہنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان ،پنجاب،اسلام آباد، کشمیر ، گلگت بلتستان اور بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران کالام،مالام جبہ،چترال اوردیر میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخواہ: مالم جبہ 87 ، دیر (بالائی 84 ، زیریں 53) ، کالام 79 ، سیدو شریف 74 ، پٹن 76 ، بالاکوٹ 68 ، تحت بائی 52 ، چراٹ 49 ، پشاور (سٹی 42 ، ائیر پورٹ 21) ، چترال ، کاکول 39 ، دروش 36 ، میر کھنی 21 ، پاراچنار ، بنوں 16 ، ڈی آئی خان 07 ،کشمیر: گڑھی ڈوپٹہ 52 ، مظفرآباد (ائیر پورٹ 51 ، سٹی 45) ، راولاکوٹ 12 ، کوٹلی 04 ، پنجاب: اٹک 42 ، مری 35 ، لاہور (ائیر پورٹ 27 ، سٹی 21) ، اسلام آباد (زیرو پوائینٹ 24 ، ائیر پورٹ 19 ، سید پور 14 ، بوکرا 11) ، راولپنڈی (چکلالہ 17) ، سیالکوٹ (سٹی 17 ، ائیر پورٹ 15) ، گوجرانوالہ ، نارووال 15 ، اوکاڑہ 11 ، قصور ، چکوال 10 ، ساہیوال 08 ، جوہرآباد ، بھکر 05 ، جھنگ ، حافظ آباد ، نور پور تھل ، خانیوال 04 ، گجرات ، جہلم ، لیہ 03 ، منگلا 02 ، سرگودھا ، منڈی بہاؤالدین ، ٹی ٹی سنگھ ، کوٹ ادو ، بہاولپور (سٹی)، ملتان (سٹی) 01 ، بلوچستان: چمن 25 ، پشین ، زیارت 10 ، کوئٹہ (شہر 05 ، سمنگلی 01) ، ژوب 03 ، گلگت بلتستان: استور 26 ، بگروٹ 03 ، گوپس ، چلاس 01 اورسندھ: جیکب آباد میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران کالام 36 ، مالم جبہ 14 ، چترال 03 اور دیر میں01 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: کالام منفی03،مالم جبہ منفی02،دیراورلہہ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close