سیاحتی مقام ناران میں برفباری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ،2 فٹ برف پڑچکی سیاحوں کی گاڑیاں برف میں پھنس گئیں

ناران (این این آئی)سیاحتی مقام ناران میں برفباری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ،اب تک 2 فٹ برف پڑچکی ہے۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی محمد آصف کے مطابق برف باری کے باعث سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ڈی جی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق برف باری سے ناران میں پھنسی

سیاحوں کی 23 گاڑیاں نکال لیں۔محمد آصف کے مطابق ناران میں برف سے ڈھکی سڑکوں کی صفائی کا عمل جاری رہا، انھوں نے سیاحوں سے گزارش کی کہ وہ سلائیڈنگ ایریاز سے دور رہیں۔ڈی جی کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کو تجویز دی کہ وہ برف باری میں اپنی گاڑیوں کے ٹائروں کے ساتھ چین کا استعمال کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close