پاکستان کے کن علاقوں میں سردی بڑھ گئی؟ کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، سرد علاقوں میں گیس کی قلت سے عوام پریشان

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں ہوائیں چلنے سے سردی کی لہر شروع ہوئی ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت صفرڈگری سینٹی

گریڈریکارڈکیاگیا ہے،سردی بڑھنے سے کوئٹہ اوردیگرعلاقوں میں گرم کپڑوں کااستعمال شروع ہوگیا ہے، دوسری جانب وادی میں موسم سرد ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے مسائل پیدا ہوگئے اور را ت 11بجے کے بعد گیس بالکل بند کردی جاتی ہے جس سے شہریوں کو سخت مشکلات درپیش آرہی ہیں۔،اسی طرح قلات،زیارت،پشین، قلعہ عبداللہ سمیت صوبے کے شمالی علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں کمی آنے سے سردی بڑھ گئی ہے، زیارت میں کم سیکم درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا ہے، مستونگ میں درجہ حرارت صفر،پشین میں دو ، مسلم باغ میں چھ اور دالبندین،نوکنڈی اور پنجگور میں نو ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقراررہنے جبکہ تربت،گوادر،پسنی،اورماڑہ اورپنجگور میں موسم گردآلود رہنے کاامکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close