26ستمبر سے 30ستمبر تک بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ

حرارت: شہید بینظیرآباد 44،نورپورتھل، سکرنڈاوررحیم یارخان میں42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ملک کے بالائی علاقوں میں ہفتہ (رات) سے بدھ کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ (26 ستمبر) کی رات کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا ۔مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ بدھ (30 ستمبر) تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہیگا۔ اس موسمی نظام کے زیر اثرہفتہ رات سے بدھ کے دوران خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان ، کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، جہلم ، چکوال ، میانوالی ، خوشاب ، سرگودھا ، حافظ آباد ، گجرات ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، نارووال ، لاہور ، شیخوپورہ ، فیصل آباد اور قصور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار سے منگل کے دوران بھکر ، لیہ ، ڈیرہ غازی خان ، ملتان اور بہاولپور میں بھی بعد دوپہر آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع۔بارش کے باعث ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں حالیہ گرم موسم کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں