کراچی(پی این آئی) ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی میں جمعہ کی رات اور ہفتہ کی صبح ہلکی بارش کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر کے جنوب مشرق میں بحیرہ عرب میں ٹرف موجود ہے، ٹرف کے زیراثرمغربی اور وسطی سندھ میں معتدل بارش کا امکان رہے گا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 15 ستمبرکے بعد مون سون سندھ سے رخصت ہوجائے گا۔دوسری جانب چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن احمد کمال نے کہا ہے کہ کراچی اور بلوچستان میں حالیہ شدید سیلاب کی وجہ سمندری طوفانوں میں اضافہ ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے باعث سطح سمندر بلند ہونے کا نتیجہ ہے۔ سرکاری ریڈیو کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بغیر منصوبہ بندی شہری آبادی سے گرمی پیدا ہونے کے باعث کراچی میں سیلاب بڑھ رہے ہیں،کراچی میں 2010 ،2011 اور 2014 کے سمندری طوفانوں کے اثرات پڑے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے سمیت تمام اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے جس کا مقصد بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں