بطور چئیرمین سی پیک اتھارٹی 50لاکھ روپے تنخواہ لینے کا الزام ، درحقیقت میری تنخواہ کتنی ہے؟عاصم سلیم باجوہ بو ل پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ان کی 50 لاکھ روپے تنخواہ کا دعویٰ جھوٹا ہے ، ان کی اصل سیلری 7 لاکھ 99 ہزار روپے ہے۔ انہوں نے اپنے اثاثوں کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر

وضاحت جاری کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ان کے چیئرمین سی پیک اتھارٹی بننے کے بعد ان کے خلاف پراپیگنڈا شروع کردیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ ان کی تنخواہ 50 لاکھ روپے ہے حالانکہ ان کی بطور چیئرمین اصل تنخواہ 7 لاکھ 99 ہزار روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ منتخب نمائندے نہیں ہیں لیکن پھر بھی وزیر اعظم کی ہدایت پر اپنے اثاثوں کی وضاحت کی، تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی نے سوشل میڈیا سٹوری پر اتنی تفصیلی وضاحت جاری کی ہو۔ ان کے پاس ہر چیز کی منی ٹریل موجود ہے اور وہ قانونی پلیٹ فارم پر منی ٹریل فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

close