گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے سندھ نے ایک بار پھر الرٹ جاریکر دیا، لوگ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہو جائیں

کراچی: (پی این آئی) گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے سندھ نے ایک بار پھر الرٹ جاری کر دیا، لوگ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہو جائیں،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ایک بار پھر بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی

ایم اے) نے بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ 48 گھنٹےمیں تیزبارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔پی ڈی ایم اے سندھ نے متعلقہ اداروں کو انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد،ٹھٹھہ،بدین،شہید بینظیرآباد، دادو،تھرپارکر،ننگرپارکر،میرپورخاص،اسلام کوٹ، عمرکوٹ، سانگھڑ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں بھی تیزبارش کا امکان ہے۔کراچی،حیدرآباد، ٹھٹھہ ،میر پور خاص، بدین میں آج اور کل تیزبارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے سندھ کا کہنا ہے کہ ان شہروں میں تیز بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا بارشوں کا سسٹم بحیرہ عرب سے نمی لے کر زیریں سندھ پر اثر انداز ہوگیا ہے جس کے تحت آج شام کراچی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ زیریں سندھ میں یہ سسٹم بارشیں برسا رہا ہے اور مون سون کے ساتویں اسپیل کے آج شام کراچی میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close