طاقتور مون سون اور مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل، کہاں کہاں شدید بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق طاقتور مون سون اور مغربی ہواؤں کے اشتراک سے ملک کے بیشتر بالائی و وسطی علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے- بالائی و وسطی پنجاب خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی فیصل آباد لاہور اور حافظ آباد سمیت بالائی و

وسطی پنجاب کے کچھ شہروں میں100 سے 150 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی۔آزاد کشمیر کے بھی کئی علاقوں میں بارش ہوئی-اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد بالائی و وسطی پنجاب خیبرپختونخوا اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا ممکن ہے بالائی و وسطی پنجاب شمال مشرقی کے پی کے اور جنوبی آزاد کشمیر میں چند مقامات پر شدید بارش بھی ہوسکتی ہے- اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان کے بھی مختلف علاقوں میں کہیں کہیں پر گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش کی توقع ہے- اگلے 24 گھنٹوں میں بالائی سندھ اور کراچی میں بھی کہیں کہیں یا چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے موجود بارشوں کا سلسلہ ہفتے جے روز ملک کے بالائی و وسطی علاقوں سے کافی حد تک ختم ہوجائے گا۔سندھ میں کل یا پرسوں سے بارشوں کا ایک نیا طاقتور سلسلہ شروع ہوگا ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر ہفتے سے بدھ کے دوران جنوبی سندھ کے بیشتر مقامات پر اور بالائی و وسطی سندھ کے بیشتر اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے- جنوبی سندھ کے کچھ علاقوں میں اس سلسلے سے 100 سے 200 ملی میٹر سے تک بارش متوقع ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے پیرکے دوران مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کی توقع۔جس کے باعث جمعہ سے پیرکےدوران کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ، بدین، شہید بینظیر آباد،دادو، تھر پارکر،میر پورخاص،عمرکوٹ ، سانگھڑ ، سکھر، لاڑکانہ، لسبیلہ، خضدار، بارکھان، ژوب، موسی خیل، لورالائی، کوہلو اور سبی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ جمعہ اور ہفتہ کے روز بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور راجن پورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close