تحریک انصاف کا ایک اور بڑا کارنامہ ، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن خسارے سے نکل کر ٹیکس دینے والا ادارہ بن گیا، ایک سال میں سیل کتنی بڑھ گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مالی سال 2019-20 کے دوران مجموعی طور پر 50ارب روپے کا ریکارڈ سیل کیا ہے اور حکومتی خزانے میں ٹیکسوں کی مد میں 7ارب9کروڑ روپے سے زائد جمع کرائے ہیں ، کارپوریشن ا پنی کارکردگی اور حکومتی سرپرستی سے دو سال کے قلیل عرصے میں

خسارے سے نکل کر پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکس ادا کرنے والا ادارہ بن گیا ہے۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق سال18-2017 میں ادار ے کی سالانہ اینوینٹری 5ارب46کروڑ روپے تھی جبکہ مئی 2020 تک کارپوریشن کی اینونٹری 15 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے اسی طرح مالی سال 18-2017میں ادارہ کو 6ارب 63کروڑ روپے سے زائدکے خسارے کا سامنا تھا اور ادارے کے ذمہ وینڈرز کے 10ارب 28کروڑ روپے سے زائد کے واجبات بقایا تھے جس کے بعد کارپوریشن کی بہترین مالی نظم و ضبط کی وجہ سے جون2020 تک ادارے کے ذمے وینڈرز کے صرف3ارب 49کروڑ روپے سے زائد کے واجبات بقایا رہ گئے ہیں ترجمان کے مطابق ادارے کی استعداد کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم نے 8 جنوری 2020 کو وزیر اعظم ریلیف پیکج کا اجرا کیااس ریلیف پیکج کے تحت ادارے کو اشیائے خوردونوش کی خریداری کے لیے پانچ ارب روپے جبکہ ایک ارب روپے کی سبسڈی دی گئی تاکہ عوام الناس کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ادارے نے پرائم منسٹر ریلیف پیکج کے پہلے فیز میں17 اپریل 2020 تک پانچ بنیادی اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی گئی۔رمضان المبارک میں وزیر عظم ریلیف پیکج کے دائرہ کارکو بڑھا کر پانچ بنیادی اشیائے ضروریہ سمیت 19 اشیائ پر عوام کو رمضان ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی دی گئی اورماہ مبارک میں ادارے نے 22 ارب روپے کی ریکارڈ سیل کی۔ حکومتی سرپرستی کی وجہ سے ادارے کی سیلز 300 ملین روپے سے بڑھ کر 6ارب روپے تک ہوگئی اور ادارے کے ذمہ واجب الادا قرضوں میں بھی بتدریج کمی آنا شروع ہو گئی۔گزشتہ چھ ماہ میں ادارے نے 2کروڑ 98لاکھ سے زائد گھرانوں کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ مالی سال 19۔2018 میں ادارے کی کل سیل 9 ارب روپے تھی جبکہ مالی سال 20-2019 میں ادارے نے 832۔50 بلین روپے کی سیل کی ہے اورجولائی 2019 سے مئی 2020 تک ادارے نے 7ارب 9کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کیا ہے۔

close