لاہور(پی این آئی)بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ، یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدت کی مون سون ہوائیں بدھ سے ملک میں داخل ہوں گی جس سے لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق
بدھ سے جمعہ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد اور ساہیوال سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اکثر مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بکھر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ژوب، موسی خیل اور بارکھان میں بھی باران رحمت متوقع ہے۔ بارش کے باعث جمعرات اور جمعہ کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ مختلف مقامات پر اربن فلڈنگ کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں