کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش شروع ہو گئی، سڑکوں پر پانی جمع، بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی

کراچی (پی این آئی)کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش شروع ہو گئی، سڑکوں پر پانی جمع، بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گلش معمار، سرجانی ٹائون اور نارتھ کراچی،گلشن اقبال، گلستان جوہر،یونیورسٹی روڈ ،فیڈرل بی ایریا اوردیگر

علاقوں میں بارش کے قطرے پڑتے ہی سڑکوں پر پانی جمع ہونا شروع ہو گیا جبکہ شہرکے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کا درجہ حرارت37ڈگری سینٹی گریڈ ہے،آج دوپہرکو شہر بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے شہر میں تین دن کے برسات کے اسپیل میں 100 سے 130 ملی میٹر بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو نے بتایا کہ ہوا کا ایک کم دباؤ رن آف کچھ پربن چکا ہے،ہوا کا ایک اورکم دباؤ خلیج بنگال پر موجود ہے، آئندہ دو روزکے دوران یہ دونوں سسٹم بھارتی گجرات پر مل جائیں گے۔انہوں نےکہا کہ ہوا کے دونوں دباؤ کے ملنے سے مون سون کی شدت میں اضافہ ہوگا اورمون سون کا یہ سسٹم جمعرات سے سندھ میں اثرانداز ہوگا جبکہ کراچی میں تین دن کے اسپیل کے دوران 100سے 130ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پچھلی بارشوں سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔

close