ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم لیکن کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہیگا۔ جنوبی پنجاب، سندھ، مشرقی بلوچستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر کے بعض اضلاع میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی

توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورشدید مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش : پنجاب : سر گو د ھا 16،لیہ میں 10ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی46، سکھراور دادو میں44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close