آج کہاں کہاں بارشیں ہوں گی اور کہاں موسم شدید گرم رہے گا؟ محکمہ موسمیا ت نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہیگا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب ، مشرقی بلوچستان ،گلگت بلتستان اورکشمیر کے بعض اضلاع میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر

علاقوں میں موسم گرم اورشدید مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب ،کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش : خیبر پختونخوا:ما لم جبہ 23، چر ا ٹ 18، تخت با ئی 12، بالاکوٹ 09 ، دیر 07 ، سیدو شریف 05،پاراچنار 04 ، کاکول 01 ، پنجاب : گو جرا نو ا لہ 17، سیا لکو ٹ 12، منڈی بہا ئوالدین 09، گجرات 08،جہلم 07 ، را ولپنڈ ی (شمس آ با د 03) ،چکوال 01 ، کشمیر: مظفرآباد(ائیر پورٹ 02 ، سٹی 01 (ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی47، تربت اور شہید بینظیر آباد میں44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close