کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے میں مون سون کے کیا زبردست اثرات ہوں گے، تفصیل آ گئی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے میں مون سون کے کیا زبردست اثرات ہوں گے، تفصیل آ گئی،کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ

حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے، شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں 24گھنٹوں کے دوران سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ بارش 2.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ ائیرپورٹ اولڈ ایریا 2، پی اے ایف فیصل بیس پر ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔نارتھ کراچی میں 0.6، صدر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ملیر، ماڈل کالونی، گلستان جوہر، کارساز، لیاقت آباد، لیاری اور صدر سمیت دیگر علاقوں میں بونداباندی کا سلسلہ جاری رہا۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق بارش اور بوندا باندی کے بعد شاہراہوں پر پھسلن ہے، موٹرسائیکل سوار حادثے سے بچنے کے لیے احتیاط کریں جب کہ گاڑی والے حضرات اپنی لائن میں رہ کر سفر کو یقینی بنائیں۔

close