پشاور میں ساون کی پہلی بارش، شہر پانی میں ڈوب گیا، رحمت زحمت کیسے بن گئی؟ جانیئے

پشاور: (پی این آئی)پشاور میں ساون کی پہلی بارش، شہر پانی میں ڈوب گیا، رحمت زحمت کیسے بن گئی؟ جانیئے، پشاور میں موسم گرما کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا تاہم سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔پشاور میں صبح 8 بجے موسلادھار بارش شرقع ہوتے ہی شہریوں کے چہرے کھل اٹھے لیکن

بارش کی بوندیں برستے ہی بجلی کا نظام درھم برھم ہو گیا، بارش سے شہر کی سڑکیں ڈوب گئیں، ورسک روڈ پر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔موسلا دھار بارش سے نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ شہر کی صفائی کا ذمہ دار محکمہ ڈبلیو ایس ایس پی منظر سے غائب رہا، ورسک روڈٓ، شامی روڈ، ہشتنگری سمیت کئی علاقوں میں بجلی غائب تھی۔ انتظامیہ کی غفلت سے رحمت زحمت میں تبدیل ہوکر رہ گئی، ایک گھنٹہ جاری رہنے کے بعد بارش رک گئی۔

close