لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ جولائی کے دوران حالیہ مون سون کی دس فیصد زائد بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم تیار ہونا شروع ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے 11 جولائی سے شہر میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا
ہے کہ بارشوں کی صورت میں شہر کا درجہ حرارت بتدریج کم ہونا شروع ہو جائے گا جبکہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے گا۔ ان بارشوں کے بعد اور دوران بارش سورج نکلنے سے جاری حبس میں اضافہ بھی ممکن ہے جبکہ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں