آج 21 جون دنیا بھر میں طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی، کل سے دن چھوٹے، راتیں بڑی ہونا شروع ہوں گی

اسلام آباد(پی این آئی)آج 21 جون دنیا بھر میں طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی، کل سے دن چھوٹے، راتیں بڑی ہونا شروع ہوں گی،دنیا بھر میں آج 21 جون کو سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔پاکستان میں بھی 21 جون بروزاتوار کو رواں سال کا طویل ترین دن ہوگا جب کہ 22 جون بروز پیز

سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہوجائیں گی۔ماہرین فلکیات کے مطابق21 جون کو سال کا طویل ترین دن تک روشن رہے گا، اس دوران موسم گرما کی شدت بھی بر قرار رہے گی جبکہ رات مختصر ترین ہوگی۔یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور 22 ستمبر کودن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے۔اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے ، جبکہ 22 دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close